لاہور:احمد شہزاد بہت شاندار کھلاڑی ہیں ،برا وقت ہر کسی پر آتاہے ،ہمیں انہیں سپورٹ کرناچاہیے،امام الحق

لاہور (نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی امام الحق نے کہاہے کہ احمد شہزاد بہت شاندار کھلاڑی ہیں ،برا وقت ہر کسی پر آتاہے ،ہمیں انہیں سپورٹ کرناچاہیے ۔
پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کا کہناتھا کہ احمد شہزاد میری ٹیم کے کپتان تھے اور انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا ،گراؤنڈ میں مجھے وہ کہتے تھے کہ جیسے تمہارا دل کرتاہے ویسے کھیلو ،آج کل وہ برے وقت سے گزر رہے ہیں اور ان پر میڈیا اور تنقید کرنے والوں کا پریشر بھی ہے اور مجھے امید ہے وہ بہت جلد اس سے نکل جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں