ہمارے تمام کھلاڑی پی ایس ایل کے فائنل کے لئے کراچی آئیں گے:ڈین جونز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں شامل اسلام آباد یونائیٹڈکے ہیڈکوچ ڈین جونز کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اگر فائنل تک جاتی ہے تو ہماری ٹیم میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں فائنل کھیلنے کے لئے آئیں گے،ٹیم کے مینٹور وقار یونس کا کہنا تھا کہ ٹیم میں انتخاب میں جو سوچا تھا ویسی ہی ٹیم منتخب کی ہے امیدہے لڑکے اچھا پرفارم کریں گے۔
اسلام آبادمیں پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آبادیونائٹیڈ کی انتظامیہ کا پریس کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پی سی بی اچھاکام کررہی ہے جبکہ حکومت،آرمی اورپولیس نے اس حوالے سے اپنا کردار بہترین انداز میں اداکیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل جیتنے کے لیے پر امید ہیں،ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی بہترین ہیں۔
ڈین جونزکا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ صرف کرکٹ میں ہی نہیں تمام کھیلوں میں ہے،شرجیل کیاکرتاتھااس بارے میں مجھے معلوم نہیں تھا،اس سے متعلق مجھ سے صرف دوگیندوں کے بار ے میں پوچھا گیاتھا،اس کے علاوہ ٹریبونل کومزیدکچھ نہیں بتایا۔
ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ ہماری تمام توجہ صرف کھیل پر مرکوز ہے،کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔
ڈین جونز کہتے ہیں کہ موٹروے پر سفرکے دوران خود کو محفوظ تصور کیا
پریس کانفرنس میں مینٹور اسلام آباد یونائیٹڈوقار یونس کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی جگہ لینامیرے لیے فخرکی بات ہے،ٹیم کے انتخاب میں جو پلان کیا تھا ویسے ہی ٹیم منتخب کی ہے۔
وقار یونس کہتے کہ پی ایس ایل میں کامیابی کےلیے پرامید ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل سے باصلاحیت پلیئرزسامنے آرہے ہیں،ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہوگی تو نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،بیٹنگ اور فیلڈنگ ہمیشہ سے ہماری ٹیم کا مسئلہ رہا ہے،ان دونوں معاملات کا تعلق کابراہ راست تعلق کھلاڑی کی فٹنس سے ہے،اسی وجہ سے اس پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وقار یونس کہتے ہیں کہ فکسنگ ایک زہر قاتل ہے ،پی ایس ایل میں ہمیں آئی سی سی اور پی سی بی کی جانب سے گائیڈ لائن دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں