اسلام آباد:نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نوازشریف کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو سے روک دیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نوازشریف کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو سے روک دیا گیا،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب پہنچے تو میڈیا کے نمائندوں نے ان کو گھیر لیا،اس موقع پر نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرنا چاہی تو انہیں روک دیا گیا ،رجسٹرار آفس نے عدالتی احکامات سے سابق وزیراعظم کے وکلاءکو آگاہ کیاکہ احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں ہے جس پر نوازشریف کمرہ عدالت کے اندر چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں