وہ وقت جب علامہ خادم حسین رضوی سے ملاقات کیلئے جن آ گئے، پھر انہوں نے جنوں سے کیا کہا؟ ایسی بات کہہ دی کہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک کے اسلام آباد دھرنے کے بعد علامہ خادم حسین رضوی کو خوب شہرت ملی اور ان کی بہت ساری ویڈیوز منظرعام پر آئیں جس میں وہ مختلف واقعات سناتے نظر آئے۔ اب ان کی ایک اور ویڈیوز منظرعام پر آ گئی ہے جس میں وہ جنوں سے ہونے والی ملاقات کا احوال سنا رہے ہیں۔
ویڈیو میں علامہ خادم حسین رضوی کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ”ایک رات کو میں سویا ہوا تھا کہ جن آ گئے، بڑی بڑی بلیوں کی شکل میں بہت سارے جن آ گئے، میں نے کہا کہ آپ انسان کے بچے ہیں؟ آپ کو پتہ نہیں کہ میں تقریر کر کے ابھی آیا ہوں۔ وہ کہنے لگے کہ معافی دے دیں آئندہ نہیں آئیں گے۔“
علامہ خادم حسین رضوی کی جانب سے یہ بات کہے جانے پر محفل میں بیٹھے افراد بھی حیرت زدہ رہ گئے جس پر خود علامہ حسین رضوی نے کہا کہ میں صحیح بتا رہا ہوں، آپ پریشان ہو رہے ہیں، میں بالکل صحیح بتا رہا ہوں، وہ ویسے ہی ملنے آئے تھے اور شکل بلیوں کی بنائی تھی۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ”میں نے کہا کہ آپ انسان ہیں؟ آپ کو پتہ نہیں کہ میں تھکا ہارا گھر واپس آیا ہوں، تو کہنے لگے کہ ویسے ہی آپ سے ملاقات کرنے کا بہانہ تھا، تو میں نے کہا کہ ملاقات کا بھی کوئی وقت ہوتا ہے، آدھی رات کو مجھے جگا دیا ہے۔“
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہوا دراصل یہ کہ ”جب میں سویا ہوا تھا تو بلیوں میں شکل میں جن میری چارپائی کی ’پواندی‘ پکڑ کر لڑنے لگ گئے، یعنی بلیاں آپس میں لڑنا شروع ہو گئیں۔ تو میں اٹھا کہ یہ کیا ہو گیا ہے؟ دیکھا کہ بہت ساری بلیاں لڑ رہی ہیں، میں سمجھ گیا کہ یہ جن ہیں، میں نے کہا کہ آپ انسان کے بچے ہیں؟ شرم نہیں آتی کہ میں ابھی تقریر کر کے آیا ہوں، خبردار ملنے آنا ہے تو ملاقات کا بھی کوئی وقت ہوتا ہے۔ “

ضرور پڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں