چوہدری نثار اور پرویز رشید کی لفظی گولہ باری میں شدت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چوہدری نثار اور پرویز رشید کے مابین لفظی گولہ باری کا سلسلہ تیز تر ہوتا جا رہا ہے، پرویز رشید نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کو منافق قرار دیا تو جواب میں چوہدری نثار نے بھی انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔
چوہدری نثار نے دوسرے جوابی حملے میں پرویز رشید پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید مسلسل غلط بیانی اور خوشامد کے عادی ہیںاور انہی 2 خصوصیات کی وجہ سے وہ مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں۔ ڈان لیکس کمیٹی نے رپورٹ میں پرویز رشیدکے مسلسل جھوٹ کی نشاندہی کی اور انہیں حقائق چھپانے کا ذمہ دار گردانا، پرویز رشید حکومت کو ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پر لانے کیلئے مجبور کرے ’ چوہدری نثار شیر کے نشان کے بغیر ایک بھی الیکشن نہیں جیتے ‘ جھوٹ کی ایک مثال ہے، چوہدری نثار 4 الیکشن شیر کے نشان کے بغیر لڑے اور جیتے، 85، 88، 90 اور 2013 میںآزاد امیدوار کے طور پر چوہدری نثار نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں