سرگودھا میں پاکستانی نوجوان کی شادی، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، سہرا بندی پر ہی ایسا کام ہوگیا کہ پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

سرگودھا (ویب ڈیسک) قاسم یار ٹوانہ پاکستان کے معروف ویڈنگ پلانر ہیں جو اپنے منفرد آئیڈیاز کے باعث ایلیٹ کلاس کی اولین پسند ہیں ۔ جب قاسم کے چھوٹے بھائی علی یار ٹوانہ کی شادی کا وقت آیا تو انہوں نے ایسا کمال کردکھایا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
قاسم یار ٹوانہ کے چھوٹے بھائی علی یار ٹوانہ کی سہرا بندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ، ان تصاویر کی پسندیدگی کی وجہ دولہا کا شاہی انداز اور شاہانہ تقریب ہے ۔ علی ٹوانہ کی سہرا بندی پیر آف گولڑہ شریف نے اپنے ہاتھوں سے کی ۔
سہرا بندی کی یہ شاہانہ تقریب سرگودھا کے نواحی گاﺅں میں ہوئی جہاں قاسم یار ٹوانہ کا آبائی گھر ہے ، اس تقریب میں شوبز کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں