نیب کے گواہ وقاص احمد بیان دینے کے بعد نواز شریف، مریم کے پاس پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں نیب کے گواہ وقاص احمد نے بیان دینے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کے سامنے جاکر اپنے بیان کی مکمل کہانی سنائی۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب بھی وہاں موجود تھیں، وہ بار بار مریم نواز کے کان میں سرگوشی کرتی اور گواہ کو بھی مشورے دیتی رہیں۔یادرہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی تھی جس کے لیے مریم نواز اور نوازشریف بھی عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تاہم ان کی دوہفتوں کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست فاضل عدالت نے مسترد کردی تھی ۔ عدالتی کارروائی کے دوران 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جن میں وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹر ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ توقیرشاہ ، نجی ٹی وی چینل کے کوارڈینیٹر وقاص احمد، نیب لاہور کے زاور منظور اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور سلطان نذیر شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں