لاہور (ویب ڈیسک) عمر اکمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایسے کھلاڑی ہیں جو طویل عرصے سے ٹیم سے باہر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے مذاق کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ وہ کتنی ہی اچھی پوسٹ کیوں نہ کرلیں، صارفین اس میں سے مذاق کا پہلو نکالنے میں دیر نہیں کرتے۔
اس مرتبہ انہوں نے اپنی زندگی کے انتہائی خوشی کے موقع یعنی اپنی شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پیار بھرا پیغام جاری کیا تو ان کے ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد دی گئی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس پر بھی ”ریسرچ“ کر کے ایسا پہلو نکال لیا کہ ہنسی کاطوفان برپا ہو گیا۔
عمر اکمل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”تمہارے پیار کی کرامات کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔ تم نے میرے دن بہت روشن کر دئیے۔ تم میری ہو، یہ جان کر میں بہت زیادہ زندہ دلی محسوس کرتا ہوں۔۔۔ شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہوں۔۔۔ میری پیاری بیوی!!!“
Nothing can ever beat
The wonders of your love
You makes my day so bright
Knowing you’re mine makes me feel so alive
Happy Anniversary, my dear wife! pic.twitter.com/pSCvngfxqJ— Umar Akmal (@Umar96Akmal) April 15, 2018
یہ پیغام سامنے آنے کے بعد ٹیم سے نئے نئے باہر ہونے والے وہاب ریاض مبارکباد دینے میں سب پر بازی لے گئے
Happy anniversary Umar and bhabi stay blessed
— Wahab Riaz (@WahabViki) April 16, 2018
اس کے بعد 9 سال کے طویل عرصے بعد بھی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے فواد عالم نے بھی مبارکباد دی
Congrats bro
— Fawad Alam (@iamfawadalam25) April 16, 2018
عمر ارشد نامی ایک صارف عمر اکمل کی انگریزی پر حیران ہوئے اور ریسرچ کرنے کا فیصلہ کیا تو پتہ چلا کہ عمر اکمل نے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے انٹرنیٹ کے ذریعے اچھا سا پیغام ڈھونڈا اور پھر اسی طرح ٹوئٹر پر جاری کر دیا۔ عمیر نے لکھا ”بھائی، کم از کم پیغام تو خود لکھ لیا کریں“
https://twitter.com/Umair_Arshad/status/985621537259687936?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F16-Apr-2018%2F765706