سانحہ ماڈل ٹاؤن: فل بنچ کی تبدیلی کی درخواست پر 23 اپریل تک ملتوی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف سماعت کرنے والے فل بنچ کی تبدیلی کی درخواست پر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی بیٹی بسمہ امجد کی درخواست پر سماعت کی جس میں تین رکنی فل بنچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھایا گیا۔
درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر فل بنچ کی تشکیل قواعد کے مطابق نہیں ہے۔
فل بنچ کی درخواستوں کی سماعت کیلئے نوٹس موصول نہیں ہوئے اور نہ فل بنچ کی تشکیل کے بارے میں علم ہوا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے تین رکنی فل بنچ دوبارہ تشکیل دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں