مودی کا دوبارہ اقتدار کیلئے نیا ڈرامہ، جعلی ابھی نندن کا بھانڈہ پھوٹ گیا

نئی دہلی: مودی سرکار کا دوبارہ اقتدار کے حصول کے لیے نیا ڈرامہ، بی جے پی کی حمایت کرتا جعلی ابھی نندن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
بھارت میں الیکشن کا دور ہے اور جیت کے لیے مودی سرکار کچھ بھی کرنے کو تیارہے۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ایک تصویر بھی وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پائلٹ ابھی نندن نے نہ صرف بی جے پی کی بھرپور حمایت کی ہے بلکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ووٹ بھی دیا ہے۔
تاہم کچھ بھارتی شہری سوشل میڈیا پر اس جھوٹ کا پول کھولتے بھی نظرآئے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصویر گجرات کی ہے جہاں ابھی ووٹنگ ہوئی ہی نہیں۔ بھارتی ائیر فورس نے بھی تصویر کو جعلی قراردے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں