ویڈیو: آسمانی بجلی کے بُرج خلیفہ کی چوٹی سے ٹکرانے کا منظر

(ویب ڈیسک) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی وڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس وڈیو میں آسمانی بجلی کے بُرج خلیفہ کی چوٹی سے ٹکرانے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ دنیا کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کی اونچائی 828 میٹر ہے۔
ہفتے کے روز دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے تمام حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس کے نتیجے میں متعدد وادیوں اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کی سی صورت حال پیدا ہو گئی۔ ان علاقوں میں راس الخیمہ، عجمان، فجیرہ اور شارقہ شامل ہیں۔
https://www.instagram.com/faz3/?utm_source=ig_embed

اپنا تبصرہ بھیجیں