بھارت میں پاکستانی سفارتخانے کا گھیراؤ اور چینی فوج پر حملہ، شہباز شریف کی شدید مذمت

لاہور: (سٹی نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے گھیراؤ اور چینی افواج پر حملے پر بھارت کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کورونا وبا سے لڑ رہی ہے اور بھارت پر جنگ کا جنون سوار ہے۔ چینی فوج پر بھارتی حملہ انتہائی قابل مذمت اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم سازش ہے۔ چین کی امن پسند اجتماعی خوشحالی کی پالیسی سے بھارت حسد کی آگ میں جل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں