امریکا میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں دوسرے سیاہ فام شخص کی ہلاکت ہومی سائیڈ قرار

واشنگٹن: ( سٹی نیوز) امریکا میں ایگزئمنر نے دوسرے سیاہ فام شخص بروکس کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کو ہومی سائیڈ قرار دے دیا، مقتول کی فیملی نے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا میں نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، بروک لین میں ہزاروں افراد نے ہلاک ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا، ایگزئمنر نے دوسرے سیاہ فام شخص بروکس کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کو ہومی سائیڈ قرار دے دیا یعنی ایک فرد کا دوسرے فرد کو قتل کرنا ہے۔

دوسری جانب مقتول بروکس کی فیملی نے اٹلانٹا میں پریس کانفرس کے دوران ذمہ دار پولیس اہلکار کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور سزا کا مطالبہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں