قومی خزانہ عوام کی امانت ہے جس میں میاں شہباز شریف خیانت کے مرتکب ہوئے

لاہور(سٹی نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی ریلی پر سرکاری وسائل خرچ کرنے کے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کی کے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، یہ درخواست شاور خلجی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے میاں محمدنواز شریف کو نااہل قرار دیا جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد سے لاہور تک ریلی نکالی اس ریلی پر پنجاب حکومت نے اربوں روپے سرکاری خزانے سے خرچ کئے حالانکہ قانون کے مطابق ایک نااہل وزیراعظم کی عدلیہ مخالف ریلی کے لئے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا سکتے، قومی خزانہ عوام کی امانت ہے جس میں میاں شہباز شریف خیانت کے مرتکب ہوئے ،اب وہ آرٹیکل 62اور63پر پورا نہیں اترتے ،اس لئے انھیں نااہل قرار دے کر عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں