بہتر حکمت عملی: کورونا سے اموات میں کمی، مزید 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ( سٹی نیوز) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 393 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 946، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 591، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 140، بلوچستان میں 13 ہزار 690، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 297، اسلام آباد میں 15 ہزار 984 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں