” انہیں بادشاہ بننے دو، ہم چیمپئین بنیں گے۔“ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر فار کرکٹ وسیم اکرم

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے تمام ٹیموں نے سکواڈ منتخب کر لئے ہیں اور سب ہی لیگ شروع ہونے سے پہلے فاتح ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔

ایسا ہی ایک دعویٰ کراچی کنگز کی ٹیم نے بھی کیا کہ وہ اس سال پی ایس ایل کے ”بادشاہ“ بنیں گے اور جب یہ بات وسیم اکرم کو بتائی گئی تو انہوں نے ایسا دلچسپ اور شاندار جواب دیا کہ شاہد آفریدی بھی لال پیلے ہو جائیں گے۔

سوئنگ کے سلطان اور ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر فار کرکٹ وسیم اکرم نے کہا کہ ” انہیں بادشاہ بننے دو، ہم چیمپئین بنیں گے۔“ اب اس سال پی ایس ایل کے فاتح کا تاج کس ٹیم کے سر پر سجے گا یہ تو وقت ہی بتائے کہ مگر لفظوں کے اس مقابلے میں وسیم اکرم نے واضح فتح حاصل کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں