علی امین گنڈاپور منشیات والے ٹولے کا حصہ ہے،منحرف رہنما عائشہ گلالئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنماء علی امین گنڈاپور پر پٹواریوں سے رشوت لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور منشیات والے ٹولے کا حصہ ہے جبکہ علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے کیا چیزیں نکلیں تھیں سب کوپتا ہے۔عائشہ گلالئی نے گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی بھی علی امین گنڈا پور کے کہنے پر سب کچھ کرتا ہے۔عائشہ گلالئی نے مزید کہا ہے کہ نیازی صاحب نے 19روزگزر جانے کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان کی غریب لڑکی کی بے حرمتی پرایک لفظ بھی نہیں کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں