جسٹس شوکت عزیزصدیقی کا تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا ختم کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے کے حوالے سے سماعت ہوئی ،دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیکی کا کام غلط طریقے سے کیا جائے تو وہ غلط ہوتا ہے، معاملہ جب عدالت میں آگیا تو خدا کا خوف کریں، دھرنے سے بچے، بوڑھے،ملازمین اور طالبعلم متاثر ہو رہے ہیں، آپ دھرنا ختم کریں تا کہ عوام کی مشکلات ختم ہوں ،آپ کی پٹیشن دھرنا ختم کرنے سے مشروط ہو گی۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے ان پر معافی مانگیں،انہوں نے مظاہرین کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ لوگ قانون کی پابندی کریں۔
متاثرین کے وکیل سے عدالت سے استدعا کہ راجا ظفر الحق کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹ پبلک کی جائے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں