کترینہ کیف کی نئی فلم پر پاکستان نے پابندی لگادی

سلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈاداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ”ٹائیگرزندہ ہے“ پر پاکستان میں پابندی لگائے جانے کی اطلاعات ہیں اور این او سی جاری کرنے سے انکار کردیاگیاہے ، یہ فلم ‘اک تھاٹائیگر‘ کا سیکوئیل ہے ۔

چیئرمین سنٹرل بورڈ آف فلم سنسر مبشرحسن نے بتایاکہ ”ٹائیگرزندہ ہے کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ، فلم میں پاکستان اور اس کی سیکیورٹی ایجنسیز کے معاملے پر سمجھوتہ کیاگیاتھا“۔اس سے قبل ”اک تھاٹائیگر“پربھی 2012ءمیں پاکستان میں پابندی لگادی گئی تھی اورا س ضمن میں سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کے وائس چیئرمین محمد اشرف گوندل نے بتایاکہ سلمان خان اور کترینہ کیف نے پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز کی تضحیک کی اور فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دینے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ جو بھی فلمیں پاکستان کے قومی اداروں یا سیکیورٹی ایجنسیز کیخلاف ہوں، انہیں سینسر کرتے ہیں کیونکہ وہ قومی مفاد کے منافی ہیں، اس سے پہلے اسی سال سیف علی خان کی فلم ’ایجنٹ ونود‘ بھی بین ہوچکی تھی۔ان کاکہناتھاکہ اک تھا ٹائیگر میں ایسے کئی تھیم استعمال ہوئے ہیں جن میں پاکستانی ایجنسیوں کی طرف اشارہ کیاگیاجو کافی گھمبیرتھے اور ہمیں فلم پر پابندی لگانا پڑی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں