طاہرالقادری، زرداری اور عمران خان کی لاہورکے احتجاج کی تیاری مکمل لیکن وزیراعلیٰ شہبازشریف لاہور سے کہاں روانہ ہو گئے؟بڑی خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت کے بعد وزیراعلیٰ شہبازشریف اچانک قصور روانہ ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت جے آئی ٹی کا اجلاس ہوگاجس میں زینب قتل کیس سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا،ڈی پی او آفس میں ہونے والے اس اجلاس میں افسران شہبازشریف کو کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔
زینب کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے ،اجلاس کے بعد شہبازشریف قصور کے لوگوں سے ملاقات کریں گے اور میڈیا کے سامنے اہم اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل قصور میں 7 سالہ زینب کو زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا،لاہور پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے بعد قصور پولیس کے حوالے کر دیا تھاجس سے تفتیش جاری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں