نیب حسین نواز کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے میں ناکام

لندن(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے برطانیہ میں بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے میں تاحال ناکام ہے۔نیب گزشتہ کئی ماہ سے برطانوی وزارت داخلہ کے انٹرنیشنل کرمنیلٹی یونٹ سے میوچوئل لیگل اسسٹنس (ایم ایل اے) کے تحت حسین نواز کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے رابطے کررہا ہے لیکن اس سلسلے میں اسے اب تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔جون 2017 ء سے اب تک نیب برطانوی سینٹرل اتھارٹی (یو کے سی اے) اور انٹرنیشنل کرمنیلٹی یونٹ کو کم سے کم 7 درخواستیں بھیج چکا ہے جن میں درخواست کی گئی ہے کہ حسین نواز کے برطانیہ میں بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات پاکستانی حکام کو دی جائیں تاکہ ان معلومات کو احتساب عدالت میں جاری کیسز میں استعمال کیا جاسکے۔لیکن برطانوی اور پاکستانی حکام کے لیے مسئلہ اس وقت پیدا ہوگیا جب یہ حقیقت سامنے آئی کہ حسین نواز شریف کا برطانیہ کے کسی بینک یا ہاؤسنگ سوسائٹی میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
نیب ،برطانیہ

اپنا تبصرہ بھیجیں