مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے دوران جج اور استغاثہ کے اہم گواہ واجد ضیا پر جادو ٹونے کا استعمال کرتی ہیں، سینئر صحافی صابر شاکر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے دوران جج اور استغاثہ کے اہم گواہ واجد ضیا پر جادو ٹونے کا استعمال کرتی ہیں، شریف خاندان نے پاناما کیس کی سماعت کے دوران بھی بنگالی جادوگروں سے رابطے کیے تھے جبکہ اب لاہور میں شہباز شریف نے ایک جادوگر سے رابطہ کرکے جان چھڑانے کی درخواست کی ہے۔
سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت میں مقدمات تکمیل کے مراحل میں ہیں اور واجد ضیا جو کہ سٹار گواہ ہیں ان کا بیان قلمبند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو جانے کا کہہ دیا تھا لیکن وہ عدالت میں ہی بیٹھے رہے کیونکہ بنگالی جادوگروں اور کچھ اور لوگوں سے ان کا رابطہ ہوا ہے جن سے انہوں نے کچھ ٹوٹکے سیکھے ہیں۔ انہیں ایک جادوگر نے ہدایت کی تھی کہ دونوں نے عدالت میں موجود رہنا ہے اور کچھ نہ کچھ پڑھ کر پھونکیں مارنی ہیں۔
صابر شاکر نے واضح کیا کہ وہ چھوڑ نہیں رہے اور نہ ہی مذاق کر رہے ہیں بلکہ یہ بات کمرہ عدالت میں موجود بہت سے رپورٹرز نے بھی نوٹ کی ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کچھ نہ کچھ پڑھ کر واجد ضیا اور جج صاحب کی طرف پھونکتے رہے تاکہ ان کے ذہنوں کو منتشر کیا جاسکے۔
صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ جب پاناما کیس چل رہا تھا تو اس وقت بھی انہوں نے بنگالی جادوگروں سے رابطہ کیا تھا، انہوں نے لاہور میں بھی کچھ ملاقاتیں کی ہیں، وہاں شہباز شریف نے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ساڈی جان چھڑاؤ لیکن ابھی تک انہیں کامیابی نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں