مصباح کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے، چاہ رہاتھا کہ اگلی وکٹ لوں تو اس پر خوشی مناوں: شاہد آفریدی

دبئی (ویب ڈیسک) کراچی کنگز کے آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مصباح الحق کے ساتھ میں نے بہت کرکٹ کھیلی ہوئی ہے ، اس لئے میں چاہ رہا تھا کہ جب اگلی وکٹ لوں تو اس پر خوشی مناوں ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا اننگز کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ آج تک جو میچ جیتے ان کی وجہ فیلڈنگ اور باولنگ تھی،جانتاہوں کہ 2،3میچ بہت خراب ہوئے لیکن ہم بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب پر بوم بوم کا کہناتھا کہ گراونڈ بہت زیادہ گیلی ہوئی ہے مگر اس کا کریڈٹ باولرز کو جاتا ہے جنہوں نے اچھا پرفارم کیا۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں4اوورز میں 18رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں