جن کے نمبر زیادہ ہوں گے اسی جماعت کا اپوزیشن لیڈر ہو گا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

کراچی (نیوز ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ جن کے نمبر زیادہ ہوں گے اسی جماعت کا اپوزیشن لیڈر ہو گا،کوشش کریں گے ملک کیلئے کام کریں ۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تنقید کے جواب میں صادق سنجرانی نے کہا کہ میاں صاحب ہمارے بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کا کہناتھا کہ بلوچستان کے حالات پہلے سے بہترہوئے ہیں،علیحدگی پسندوں کو قومی دھارے میں لائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کے بنائے گئے معیار کو آگے بڑھائیں گے اورآئینی اختیارات احسن طریقے سے نبھائیں گے،انہوں نے کہاکہ تمام سینیٹرزکےساتھ مل کرکام کریں گے۔امیدہے دوسری سیاسی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں