کپتان کا 8 شہروں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 8 شہروں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وہ آئندہ عام انتخابات میں کوئٹہ اور وزیرستان سمیت مختلف شہروں سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئندہ الیکشن 2018ء میں ملک بھرمیں8شہروں سے قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑنے کافیصلہ کرلیاہے،ذرائع کا کہنا ہے عمران خان کراچی ، لاہور ، پشاور ، کو ئٹہ ، اسلام آباد،ایبٹ آباد ، میانوالی اور وزیرستان سے الیکشن میں حصہ لیں گے،اسی طرح مزید دو حلقوں سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی کی ممبرسازی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز ملتان کے دورے پرتھے جبکہ وہ ملک بھرکے تمام شہروں کے دورے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں