لاہور کینال روڈ پر گھوڑوں کی ریس، ہوائی فائرنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

لاہور: ( سٹی نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کینال روڈ پر گھوڑوں کی ریس اور ہوائی فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیںِ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے۔ کینال روڈ پر گھوڑوں کی ریس اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کاررائی کی جائے جبکہ دیگرملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ہوائی فائرنگ کے واقعہ جیسا غیرقانونی اقدام کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا-

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں