فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 اور 257 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس تولہ سونے کی قیمت میں 15 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 1715 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے جس کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 98600 روپے ہو گئی۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 257 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی صرافہ مارکیٹوں میں قیمت 84534 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں رہا جس کے بعد چاندی کی قیمت 1050 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں