سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہم پر لازم نہیں جے آئی ٹی کی فائنڈنگ کو تسلیم کریں

اسلام آباد (سٹی نیوز ) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہم پر لازم نہیں جے آئی ٹی کی فائنڈنگ کو تسلیم کریں۔
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی رپورٹ پر پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لئے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہم پر لازم نہیں کہ جے آئی ٹی کی فائنڈنگ کو تسلیم کر لیں، کسی بھی فریق کے خلاف فائنڈنگ کس طرح تسلیم کریں، بینج نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی نے ہل میٹل کے حوالے سے جن دستاویزات پر انحصار کیا، وہ تصدیق شدہ نہیں، ضرورت محسوس ہونے پر والیم ٹین بھی کھول دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں