قومی احتساب بیورو( نیب) نے سیکیورٹیزایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ ، بہوؤں اوران کے بچوں کی 7کمپنیوں کاریکارڈ23اگست کوطلب کرلیا

اسلام آباد(سٹی نیوز)قومی احتساب بیورو( نیب) نے سیکیورٹیزایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ ، بہوؤں اوران کے بچوں کی 7کمپنیوں کاریکارڈ23اگست کوطلب کرلیا، یادرہے کہ نوازشریف کی ایک صاحبزادی اسحاق ڈار کی بہو ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے ایس ای سی پی حکام کو23اگست کولاہورطلب کرلیاہے ،اورانہیں اپنے ساتھ اسحاق ڈار،ان کی اہلیہ 2بچوں اوربہوؤں کی کمپنیوں کاریکارڈلانے کوکہا گیاہے ،اسحاق ڈاراوران کی اہلیہ بچوں کے نام 7کمپنیاں رجسٹرڈہیں جن کاریکارڈطلب کیاگیاہے۔ان کمپنیوں میں سی این جی پاکستان ،سپنسر،ہجویری مضاربہ کمپنی ،گلف انشورنس ،ایچ ڈی ایس سیکیورٹی کمپنی ودیگرشامل ہیں۔کمپنیوں کے پانچ ڈائریکٹرزکاریکارڈبھی طلب کیاگیاہے۔ان ڈائریکٹرزمیں اسحاق ڈاراوران کی اہلیہ ،بیٹاعلی ،بہواسماعلی اوربیٹامجتبیٰ ڈارشامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں