غریب محنت کش توقیر حیدر نامی شخص نے بااثر گینگ کے سربراہ کو سکول کے بچوں کے ساتھ زیادتی

چکوال (سٹی نیوز ) تھانہ صدر چکوال کے علاقہ میں انسانیت سوز واقعہ، غریب محنت کش توقیر حیدر نامی شخص نے بااثر گینگ کے سربراہ کو سکول کے بچوں کے ساتھ زیادتی کر کے ان کی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر بچوں کو بلیک میل کرنے سے منع کیا تو گینگ کا سرغنہ مشتعل ہو گیا اور اس نے نوجوان سے انتقام لینے کیلئے انتہائی قدم اٹھا لیا
متاثرہ شخص کی جانب سے تھانہ صدر چکوال کو تحریری درخواست جمع کروا دی گئی ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ تو قیر حیدر ولد غلام شبیر محلہ اشرف ٹاؤن چکوال شہر کا رہائشی و سکونتی ہے۔ مورخہ 03۔07۔17 کو دن تقریبا 12 بجے مسمی ایمان علی عرف ٹکاولد اورنگزیب قوم چوہان نے فون سے کال کر کے سائل کو بہلا پھسلا کر ڈھاب روڈ پر بلایا جب توقیر وہاں پہنچاتو ایمان علی عرف ٹکا نے پستول نکال لی جبکہ اس کے ہمراہ دیگر ساتھیوں نے اسے پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر کیری ڈبے میں ڈال کر ڈھاب خوشحال لے گئے جہاں ٹیلیفون ایکسچینج کے پاس پانی کے تالاب کی طرف لے گئے ، ایمان علی عرف ٹکانے پسٹل کے زور پر پر سائل کے کپڑے اتروا دیئے اور دیگر نے برہنہ کر کے سائل کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ اس دوران مذکوران نے توقیر کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا اور عثمان ، ایمان علی و سلیمان باری باری ٹکاخان کے حکم پر ویڈیو فلم بناتے رہے جبکہ ایمان علی و نعیم ظفر و دیگر اسلحہ اور ڈنڈے تان کر سائل کو یرغمال بنا کر ظلم و ستم کرتے رہے۔
اس دوران ایمان علی و نعیم ظفر نے مشروب کی خالی بوتل میں پیشاب کیا اور سائل کو مجبور کیا کہ وہ یہ پی لے اگر نہ پیا تو اسے فائر مار دیں گے۔ مذکوران 45 منٹ تک سائل کی تذلیل کرتے رہے اور سائل کی برہنہ ویڈیو فلم بھی بناتے رہے۔ سائل نے منت سماجت اور ترلا کر کے مذکوران سے جان خلاصی کرائی اور مذکوران نے سائل کو دھمکی دی کہ اگر اس واقعے کا ذکر کسی سے کیا تو وہ اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیں گے۔اس واقعہ کے گواہان عظمت علی ولد غلام شبیر اور نعیم اسلم ولد محمد اسلم ہیں۔
وجہ عنادیہ ہے کہ مذکوران نے ایک گروہ بنا رکھا ہے جو سکول کے طلباء سے زیادتی کر کے ان کی برہنہ ویڈیو فلمیں بنا کر بلیک میل کرتے ہیں۔ سائل نے ان کو اس فعل سے منع کیا تو وہ سائل کے جانی دشمن بن گئے۔ حالات بالا استدعا ہے کہ مذکوران نے سائل کو زبردستی اغواء کر کے حبس بے جا میں رکھ کے برہنہ کر کے ویڈیو بنا کر گلے میں جانوروں کی رسی باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور سخت زیادتی کی ہے۔ سائل ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے لہٰذا مذکوران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں