بلاول زرداری نے پھر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی: فیاض الحسن

لاہور: (سٹی نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری نے پھر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، پیپلز پارٹی قیادت کو عدالتوں کے سوالات چبھ رہے ہیں، آصف زرداری نے ملکی خزانے سے اپنے جیبیں بھریں۔

فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو کو ردعمل دیتے ہوئے کہا سندھ کے آقا بنے زرداری خاندان کے سپوت کے منہ سے انسانی حقوق کی باتیں اچھی نہیں لگتی، بلاول زرداری اپنے والد سے پوچھیں، دوران اقتدار بینظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے کیا کِیا ؟ سندھ کو پتھر کے دور میں دھکیلنے والی پیپلز پارٹی آج وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر انگلی اٹھا رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا آئی پی پیز کو پاکستان پر مسلط کر کے مہنگی بجلی سے اربوں روپے کمائے گئے، وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں بجلی کے نئے ریٹس طے ہونے سے سالانہ 400 ارب کی بچت ہوگی، کارکے کیس میں بھی موثر حکومتی اقدامات کے باعث 1.2 ارب ڈالر کا جرمانہ معاف کروایا گیا، وزیرِ اعظم عمران خان نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ ملکی خزانے کا استعمال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں