وزیراعظم کے ہمسائے کے گھر 1 کروڑ 30 لاکھ کی چوری

لاہور: (سٹی نیوز) وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں ہمسائیوں کے گھر ڈیڑھ کروڑ کے قریب مالیت کی چوری کی واردات ہو گئی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم چور اویس مجید نامی شہری کے گھر سے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی چیزیں لے اڑے۔ جن میں طلائی زیورات، لیپ ٹاپ اور قیمتی گھڑیوں سمیت دیگر سامان شامل ہے۔

متاثرہ شہری کے مطابق ہمارا خاندان سیر کیلئے ایبٹ آباد گیا ہوا تھا۔ نامعلوم چور واش روم کی کھڑکی سے گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔

گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں