شارجہ (نیوز ڈیسک) شارجہ میں ٹی 10 لیگ نے رنگ جما دئیے ہیں اور چھکوں، چوکوں کی برسات نے شائقین کے دلوں کو خوب گرمایا ہے۔ بلے باز کریز پر آتے ہی چھکوں اور چوکوں کی برسات شروع کر دیتے ہیں جو آخری اوور تک جاری رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ شائقین کرکٹ بھی اس میں خوب دلچسپی لے رہے ہیں۔
ی
گزشتہ روز ہونے کھیلے گئے ایک میچ میں ویسٹ انڈین ٹی 20 ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کا سامنا پاکستانی آل راﺅنڈر عامر یامین سے ہو گیا جنہوں نے انہیں ایک ہی اوور میں لگاتار تین چھکے جڑ دئیے۔
Amir yamin hit 3consective SiXes to Carlos Brathwaite powerFull Hitting💪💪❤️👊🏻 @amiryamin54 @TheRealPCB pic.twitter.com/QCasIMAxkl
— Adnan Rana (@AdnanRana27) December 16, 2017
کارلوس بریتھ ویٹ کو اس وقت شہرت ملی تھی جس انہوں نے بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں آخری اوور میں لگاتار 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جتوایا تھا۔
عامر یامین کے ان چھکوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور پاکستان میں شائقین کرکٹ ڈومیسٹک کے بعد ٹی 10 لیگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھانے پر عامر یامین کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔