ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں دھلائی کے بعد انگلش کھلاڑیوں نے علیم ڈار پر بڑا ”الزام“ لگا دیا

پرتھ (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے رواں ایشز ٹیسٹ میں اوپنر مارک سٹون مین کو آﺅٹ دینے سے متعلق علیم ڈار کے فیصلے پر میچ ریفری رچی رچرڈسن کو باقاعدہ شکایت لگاتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔

پرتھ میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران مارک سٹون مین کے خلاف آن فیلڈ امپائر ماریس ایرسمس کی جانب سے اپیل مسترد ہوئی تو آسٹریلیا نے فیصلے کے خلاف ریویو لے لیا۔
اس میچ میں تھرڈ امپائر کے فرائض سرانجام دینے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار نے معائنے کے بعد سٹون مین کو کاٹ بی ہائنڈ قرار دیدیا۔

بعدازاں انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ اور کوچ ٹریور بیلس دوسرے روزکھیل کے اختتام پر میچ ریفری کے پاس گئے اور فیصلے کی باقاعدہ شکایت لگاتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں