”طاہر القادری نے مذہب کو اس کام کا ذریعہ بنا یا ہو اہے “خواجہ آصف نے طاہر القادری پر انتہائی شرمنا ک الزام لگادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اور زرداری جس شخص کے سٹیج پر چڑھے اس کا سیاست اور پارلیمنٹ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ،اس نے مذہب کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا یا ہو ا ہے ۔
پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو گالی دینا اور تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن یہ پارلیمنٹ کو گالی دے رہے ہیں ،آئین کے مطابق پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے جسے گالی دینے کا حق کسی کو نہیں دیں گے ۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن زینب قتل کیس کو سیاسی ہتھیار بنا کر استعمال کر رہی ہے ،ایسے واقعات کراچی سے پشاور تک ہر جگہ پر ہو رہے ہیں لیکن پنجاب میں اس واقعے کو اچھالا جا رہاہے ۔ان کا کہنات تھا کہ عمران خان اور زرداری اس شخص کے کٹنینر پر چڑھے جس کاپارلیمنٹ اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،اس نے مذہب کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا یا ہوا ہے اور اس کے پاس تو شہریت بھی کینیڈا کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں