میں ڈاکٹر طاہر القادری کا استاد ہوں، اعتزاز احسن کا انکشاف

لاہورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا استاد ہونے کا د عو یٰ کر کے سب کو حیران کر دیا ۔ گزشتہ روز اعتزاز احسن مال روڈ پرمنعقدہ جلسے میں تقریر کر رہے تھے اس دوران منتظمین کی جانب سے انہیں تقریر مختصر کرنے کیلئے چٹ دی جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور ساتھ یہ انکشاف کیا میں لاء کالج میں آپ کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا استاد ہوں اور وہ میر ے شاگرد تھے ۔ اس انکشاف پرنہ صرف اسٹیج بلکہ پنڈال میں بیٹھے کارکنوں نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں