بھارتی فوج کی چپرارسیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 خواتین شہید،پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی،دشمن کی چوکی تباہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک)بھارتی فوج کی چپرار سیکٹر پر بلااشتعال انگیز فائرنگ سے 2 خواتین شہید اور 5 شہری زخمی ہو گئے ،پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکی مکمل تباہ ہو گئی۔
بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے کندن پور، سیالکوٹ اور چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید ہو گئیں جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکی مکمل تباہ ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں