کستان میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے چین میدان میں آگیا، شائقین کیلئے چھٹی کے دن بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں فٹبال کے کھیل کوسنبھالا دینے کے لیے چین میدان میں آ گیا
ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کی فٹبال فیڈریشنوں کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق پاکستان میں فٹبال کے کھیل کوفروغ دینے کے لیے چین پاکستان کی بھرپورانداز میں مددکریگا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیفا رینکنگ میں چین کی پوزیشن اس وقت 65ویں ہے جبکہ حکومتی مداخلت کی وجہ سے پاکستان تنزلی سے دوچار ہوکرعالمی درجہ بندی میں203 ویں نمبر پر جاپہنچا ہے۔

معاہدے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کیا جائے گا بلکہ دونوں فیڈریشنیں ملکر ڈیولپمنٹ پروگرام،کوچ ایجوکیشن پروگرام اور ریفری ایجوکیشن پروگرامزپربھی کام کریں گی۔

ذرائع کے مطابق صدر پی ایف ایف مخدوم فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال سے پاکستان میں فٹبال کے کھیل کوناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، فٹبال کے کھیل کودوبارہ قدموں پرکھڑا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، چین ہمارا دوست ملک ہے، وہاں کی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے کے بعد نہ صرف پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ ہمارے کھلاڑی، کوچز اور ریفریز بھی وہاں کے تجربے سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں