حاصل پور کو ضلع بنا نے کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں،چوہدری عاصم ایاز

حاصل پور ( نا مہ نگار ) حاصل پور کو ضلع بنا نے کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی جائے گی ۔سیاسی وسماجی رہنماوں کوارڈ نیٹر گورنر پنجاب چوہدری عاصم ایاز اور بانی ضلع بنا و تحریک حاصل پور معظم کمال ایڈووکیٹ اور ملک نعیم ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حاصل پور کی عوام ایک عرصہ سے حاصل پور کو ضلع بنانے کا جائز مطالبہ کرتی چلی آ رہی ہے۔ہم ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو بھی تیار ہیں۔اور اس سلسلے میں ہر طرح کی قر بانی دیں گے۔حاصل پور اپنے ضلع بہاولپور سے ڈیٹرھ سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔کام کے سلسلے میں عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پٹرتا ہے ۔یہ ہمارے اور بچوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ہمیں اس میں کوئی سیاست نہیں کر نی ہے ۔تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔اس بارے ایک بھر پور تحریک کا آغاز کر رہے ہیں ۔تمام لوگ اس جائز مسئلہ پر ہمارا ساتھ دیں،حاصل پور کو ضلع بنوانے کے لیے اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں