حاصل پور : ڈی پی او بہاولپور امیرتیمور خان بزدار کی ہدایات پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او بلال قریشی کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ

حاصل پور (ملک عبدالرشید سے)ڈی پی او بہاولپور امیرتیمور خان بزدار کی ہدایات پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او بلال قریشی کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ ،تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی ایس ایچ او بلال قریشی نے اے ایس آئی محمد خالد ۔ محرر محمدعامرشاہ ۔کانسٹیبل محمد رمضان عباسی ۔کانسٹیبل محمداسلم ۔کانسٹیبل محمد نواز اور تمام عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گلزار چوک میں گھر سے چالو بھٹی اور کئی لیٹر شراب برآمد کرکے منشیات فروش اظہربلوچ کو موقع پر گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ سٹی میں 2 منشیات کے مقدمے درج کردئے اس موقع پر شہری کثیر تعداد میں منشیات فروش کے گھرکے باہر جمع ہوگئے شہریوں نے اس کاروائی پر ایس ایچ او بلال قریشی اور تمام عملہ کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں شاباش دی

اپنا تبصرہ بھیجیں