پی آئی اے کا آم برآمدات میں اضافے کیلئے کارگو کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان

کراچی: ( سٹی نیوز) پی آئی اے نے آم برآمدات میں مدد کیلئے کارگو کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق آم کی برآمدات کے عمل کو جلد شروع کرنے اور کورونا بحران سے پیداوار کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے یہ فیصلہ کیا۔ آم کی زیادہ تر برآمد ائیرکارگو کے ذریعے ہوتی ہے جس کا 50 فیصد سے زائد حصہ پی آئی اے کے پاس ہے۔

پاکستان سے ہر سال دس ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ معیار کے آم کی برآمد ائیرکارگو کے ذریعہ ہوتی ہے۔ زیادہ ترآم یورپ، امریکہ، خلیجی ممالک اور مشرق وسطی کے خطے میں مختلف ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔ وبائی مرض پھیلنے کے بعد پی آئی اے قومی مقصد میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں