چودھری نثار علی خان نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں اور اپنا کام چھوڑ کر گھر چلے گئے

اسلام آباد (سٹی نیوز ) پاناما کیس پر جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد سیاسی منظر سے غائب وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بیمار ہو گئے۔
وفاقی چودھری نثار علی خان کی کمر میں شدید تکلیف شروع ہو گئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمر کی تکلیف اور ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں اور اپنا کام چھوڑ کر گھر چلے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں