ہر بار پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکاری بھارت آخر کار پاکستان کے شکنجے میں آ گیا

اسلام آباد(سٹی نیوز )ہر بار پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکاری بھارت آخر کار پاکستان کے شکنجے میں آ گیاہے ،بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار 2018میں بھارت میں ہونے والے ایشیاکپ کے باعث کافی پریشان نظر آ رہے ہیں اور ایک عہدیدار کا کہناہے کہ اگر پاکستان کو نہ بلایا تو ایشیا کپ بھارت میں نہیں ہو سکے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہناہے کہ ہم ایشیا کپ 2018میں پاکستان کو بلانے کیلئے اپنی حکومت کو درخواست بھیجیں گے کیونکہ اگر پاکستان کے بغیر ایشیاکپ بھارت میں نہیں ہو سکتا ،اگر پاکستان کو نہ بلایا تو ٹورنامنٹ کہیں اور منتقل کر دیا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ ماضی میں بھی انڈر 19ایونٹ میں پاکستان کے تحفظات کے باعث ایونٹ کو بھارت سے باہر ملائشیاء میں منتقل کر دیا گیاتھا اس لیے اب ہم اپنی حکومت سے کلیئرنس لینے کیلئے دوبارہ درخواست کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں