لاہور :وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عمومی کا اجلاس کل جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہوگا

لاہور (نمائندہ خصوصی)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عمومی کا اجلاس کل جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہوگااجلاس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے علماء و مشائخ لاہور پہنچ گئےوفاق المدارس کی مجلس عاملہ،مجلس شوری اور مجلس عمومی کے اراکین اور ملک کے بڑے مدارس کے منتظمین اجلاس میں شریک ہوں گےمولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی رحلت کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر صدر وفاق کا انتخاب ہوگامولانا مفتی محمد تقی عثمانی،مولانا فضل الرحمان،مولانامحمدانوارالحق،مولانامفتی مختار الدین شاہ،مولانامحمد حنیف جالندھری مولانا مفتی محمد طیب،مولاناعبیداللہ خالد اور دیگر مشائخ لاہور پہنچ گئےوفاق المدارس کے صوبائی ناظمین کا اجلاس آج شام جامعہ اشرفیہ میں ہوگاناظم پنجاب مولاناقاضی عبدالرشید،ناظم سندھ مولاناامداداللہ،ناظم خیبرپختونخوا مولاناحسین احمدناظم بلوچستان مولاناصلاح الدین اور مولانازںیر صدیقی،کشمیر سے مولانا سعید یوسف گلگت بلتستان سے مولاناقاضی نثاراحمد،خیبررپختونخواہ کےجنوبی اضلاع سے مولانا اصلاح الدین حقانی اجلاس میں شریک ہوں گےانتظامات کے لیے ناظم دفتر مولانا عبدالمجید کی سربراہی میں دفتری عملے نے جامعہ اشرفیہ میں عارضی کیمپ آفس بنا لیا ملک بھر سے وفود،علماء کرام اور مدارس کے منتظمین کی آمد کا سلسلہ جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں