دوسرے ون ڈے میں عماد وسیم آؤٹ ہوئے تو کمنٹری کرتے رمیز راجہ نے کیا کہا؟

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل راؤنڈر عماد وسیم کی افغان خاتون کیساتھ لیک ہونے والی تصاویر اور آڈیو پیغامات کے ہر جانب چرچے ہیں اور اس کی بازگشت سری لنکا کیخلاف دوسرے میچ کے دوران سٹیڈیم میں بھی سنائی دی اور پاکستانی شائقین انہیں باؤنڈری کے قریب دیکھ کر نعرے بازی کرتے رہے۔

لیکن اس سے بھی زیادہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عماد وسیم آؤٹ ہوئے اور کمنٹری کرتے رمیز راجہ کے منہ سے ایسے الفاظ نکل گئے کہ ہر پاکستانی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور جو پاکستانی بھی اسے دیکھتا ہے بے اختیار کہہ اٹھتا ہے ”رمیز راجہ یو بیوٹی“

عماد وسیم آؤٹ ہو کر پویلین کی جانب لوٹ رہے تھے تو رمیز راجہ نے بے اختیار کہہ دیا ”افغان دل۔“ اب ایک ایسا معاملہ جو سب کی زبان پر ہے اور اس پر ایک معروف شخصیت کے منہ سے ”چٹکلا“۔ تو پاکستانیوں کا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہونا بنتا ہے لیکن عماد وسیم کیلئے یہ ضرور تشویش کی بات ہے کہ کم از کم اب انہیں اپنی کارکردگی ضرور بہتر بنانی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں