سری لنکا نے ٹاس جیت لیا، اپل تھرنگا کے فیصلے نے سرفراز کو مشکل میں ڈال دیا

ابوظہبی (سٹی نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سری لنکن کپتان اپل تھرنگا کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے ، وہ اچھی بیٹنگ کے ذریعے بڑا ہدف دینے اور آ ج کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور مسلسل 2 میچوں میں ناکام ہونے والے احمد شہزاد کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ عماد وسیم کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکن ٹیم نے بھی اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور سرنگا لکمل کی جگہ دشمانتھا چمیرا جبکہ کوشل مینڈس کی جگہ عمارا کاپوگیدرا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں