ویرات انوشکا کو ان کے اصل نام سے نہیں بلکہ ”نشکی“کے نام سے پکارتے ہیں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کی دوستی کے چرچے پورے بھارت بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہیں، ان کی دوستی اتنی گہری ہے کہ ویرات انوشکا کو ان کے اصل نام کی بجائے ایک ایسے نام سے پکارتے ہیں کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق انوشکا اور ویرات کوہلی نے اپنے رشتے کومداحوں اور میڈیا سے چھپانے کی کبھی کوشش نہیں کی جب کہ ویرات کوہلی تو اکثرانوشکا سے متعلق دلچسپ باتیں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں، چند روز قبل اداکارعامر خان سے ایک شو میں ملاقات کے دوران انہوں نے انوشکا کے بارے میں کئی دلچسپ باتیں بتائی تھیں اوراب دونوں کے بارے میں ایک اوردلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ ویرات انوشکا کو ان کے اصل نام سے نہیں بلکہ ”نشکی“کے نام سے پکارتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اورعامر خان نے بھارتی تہوار دیوالی کے لیے ایک پروگرام ریکارڈ کروایا ہے جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے متعلق کئی دلچسپ انکشاف کیے ہیں، اسی شو کے دوران ویرات نے انوشکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ”نشکی بہت ایماندار ہیں“اور مجھے ان کی یہی بات بہت پسند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں