پاکستانی انجینئر افغانستان میں اغوا،10لاکھ ڈالر تاوان طلب

پشاور (ویب ڈیسک)جلا ل آباد میں پاکستان اور افغانستان کو ملانے والی (طور خم جلال آباد روڈ پراجیکٹ)شاہراہ پر کام کرنے والے پاکستانی انجینئر ملک فیض کو اغوا کرلیاگیا۔اغوا کاروں نے مغوی کے اہلخانہ سے 10 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔اغوا کاروں نے ملک فیض پرتشدد کی ویڈیوبھی جاری کی ہے۔ملک فیض کے بیٹے فرحان احمد نے میڈیاکو بتایا کہ اغوا کاروں نے تاوان کی رقم 10 لاکھ ڈالرادا کرنے کے لئے صرف 4 روز کی مہلت دی ہے۔انہوں نے وزیراعظم ، آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ اس کے والد کی جان بچائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں