اینکرپرسن ڈاکٹرعامر لیاقت حسین ان لوگوں کی اصل تصاویر سامنے لے آئے ہیں جنہوں نے ممکنہ طورپرقومی پرچم کی توہین کی تھی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کیخلاف دشمن قوتیں سرگرم اور گٹھ جوڑکیے ہوئے ہیں لیکن پاکستان کے متعلقہ ادارے بھی چوکس ہیں اور یہاں تک کہ جب 14اگست کو مبینہ طورپر پاکستان کا پرچم جلایاگیاتو اس کی تصاویر بھی سامنے آئیں لیکن ان لوگوں کے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے جن کی وجہ سے شناخت نہیں ہوسکی، اب اینکرپرسن ڈاکٹرعامر لیاقت حسین ان لوگوں کی اصل تصاویر سامنے لے آئے ہیں جنہوں نے ممکنہ طورپرقومی پرچم کی توہین کی تھی ۔ ڈاکٹرعامر لیاقت نے کہاکہ ان لوگوں میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ چہرہ دکھائیں، اب اصلی چہرے دکھاتاہوں اور یہ ایم کیوایم لندن کا ایسٹ لندن یونٹ ہے ۔
بول ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے بتایاکہ جس شخص کے سینے پر الطافسٹ لکھاہے ، اس کا اصل نام آصف سعید اور یہ مووی میکر ہے ، آپ اسے جانتے ہوں گے کیونکہ کچھ ڈراموں میں کردار بھی کیے ہیں، آج کل ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل ہے،اس کا پناہ گزینی کاعرصہ ابھی مکمل ہواہے ، اس شخص نے پاکستان کا پرچم جلایاتھا۔

اس کا نام غفران حمید ہے ، یہ پی آئی بی میں رہتاہے ، آج کل ایسٹ لندن کا انچارج ہے ، جتنی سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف غلط باتیں کی جاتی ہیں، یہ ان میں بولتا ہے اور پناہ کیلئے اپلائی کیا ہواہے ۔
ان کا نام ماجد موٹاہے ، ان کا تعلق بھی ایسٹ لندن سے ہے ، میرے وطن کا پرچم جلایاتھا۔

یہ منظور احمد ہیں،یہ سب کے باپ ہیں، اے پی ایم ایس او کے یونٹ انچارج اور ڈکیت تھے، آج کل رابطہ کمیٹی میں چلے گئے ہیں اور سارے کام یہی کروارہے ہیں اور لندن میں بیٹھے دہشتگرد کو چغلیاں لگاتے ہیں، وہ کانوں کا بہت کچا اور غیرمحفوظ سمجھتا ہے کہ کوئی اس کی جگہ نہ لے لے ، یہ سب لڑکوں کو سوشل میڈیا پر ٹرین کرتاہے اور یہ لوگوں کی صفائی بھی کرواتاہے ۔ جنیوا میں ان کو فنڈنگ سلیم دانش کے ذریعے ملتی ہے جسے ایک بھارتی بندہ پیسہ دیتاہے۔

کہکشاں اور رکن الدین، قاسم رضامنصور، مصطفی عزیزآبادی،یہ سب وہ لوگ ہیں جو ملک کو گالیاں بکتے ہیں،پاک فوج کو پنجابی فوج کہتے ہیں ، یہ بنگلہ دیشی انداز میں تحریک چلانے کی کوشش کررہے ہیں، ان کو پتہ نہیں کہ مہاجر ہیں ہم ، مہاجر ہیں بنگالی نہیں ۔ہم نے پاکستان بنایا ہے ، اپنے وطن کی طرف آنکھ اٹھانے نہیں دیں گے، یہ مت بھولیے گا کہ ہمارے ادارے چوکنا ہیں ، آپ نے تین ٹارگٹ کلراتارے ہیں لیکن یادرکھیئے گا کہ مارنے والوں سے بچانے والا بہت بڑا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں