’’کھلاڑیوں کو اچانک گاڑیاں مل گئیں اور پیسہ آگیا ،اس لیے ۔۔۔‘‘نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شاہینوں کو بد ترین وائٹ واش کے بعد سکندر بخت پھٹ پڑے

کراچی (ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ سے شاہینوں کی بدترین شکست پر سابق کرکٹر سکند ر بخت پھٹ پڑے ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو لڑکوں کو اپنے ہاتھوں میں لینا ہو گا کیونکہ کھلاڑیوں کو اچانک گاڑیاں مل گئیں ،پیسہ آگیا اس لیے وہ پاکستان کے بجائے پیسے کے لیے کھیلنے لگے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے دماغ بڑے ہو گئے ہیں ،چیمپینز ٹرافی جیتے کے بعد لڑکوں نے پریکٹس کرنے میں وقت خرچ کرنے کے بجائے پارٹیاں کیں اور پیسے بنانے والی کرکٹ کھیلی جس کا نتیجہ ہے کہ آج ہم نے بری طرح مار کھائی ۔سکندر بخت نے کہا کہ بابر اعظم نے پوری سریز میں صرف 31رنز بنائے اور شعیب ملک نے 49رنز بنائے جس سے بے حد مایوسی ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اب کرکٹ پر توجہ نہیں دے رہے جو کہ تشویشناک بات ہے ۔آج کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں محمد عامر کو بھی کھیلنا چاہیے تھا لیکن وہ باہر بیٹھ گئے ،حارث سہیل اچھا کھیل رہا تھا لیکن نصف سنچری بنانے کے بعد اچانک بے چین ہو گیا ،اگر وہ تھوڑی دیر پچ پر کھڑا رہتا تو نیچے کے کھلاڑی میچ جتوا سکتے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں